10 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجه نے غزہ پٹی میں نہتے فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کی مذمت کی-

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجه نےآج ایک بیان جاری کرکے غزہ میں نہتے فلسطینی عوام پر صہیونی حملوں کی جن میں ابتک 18 فلسطینی شہید ہوئے ہیں شدید مذمت کی -جاری شدہ بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں کوسرکاری دہشتگردی اور جنگی جرائم قرار دیتے ہوئےان حملوں پر انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کو افسوسناک کہاہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجه نے اسلامی ممالک ،علاقائی اور بین الاقوامی اداروں اور اقوام عالم سے صہیونی جرائم پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے- جمعہ سے شروع ہونیوالے صہیونی فوج کے غزہ پٹی پر حملوں میں ابتک 18 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں-......./169